نئی دہلی:بھارت کی ریاست کیرالہ میں مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ میں دو پائلٹوں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 140 افراد زخمی ہو گئے، 40 کے قریب مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے رن وے سے دوران پھسل کر آبادی میں گھس گیا، حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں پائلٹ کے معاون بھی چل بسے ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی ایکسپریس پرواز آئی ایکس 1344 جمعے کی شام دبئی سے کالی کٹ کے کوئیکوڈ ہوائی اڈے پہنچی تھی اور ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق خراب موسم میں اترتے ہوئے طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے جا گرا۔
انڈین ذرائع ابلاغ پر دکھائے جانے والے مناظر میں بوئنگ 737 طیارے کو ٹکڑے ٹکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریش لینڈنگ کے دوران طیارہ ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے، جبکہ حادثے کے مقام پر مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Just in: #AirIndia Express aircraft from Dubai to Calicut with 191 passengers crashes after overshooting the runway and going into the valley. Fire tenders and ambulances rushed to the spot.
– @jagritichandra reportsCourtsey- Airport source pic.twitter.com/8vx3WYIsmd
— The Hindu (@the_hindu) August 7, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








