ایئر سیال کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث نوابشاہ سے کراچی موڑ دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایئر سیال کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث نوابشاہ سے کراچی موڑ دیا گیا
ایئر سیال کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث نوابشاہ سے کراچی موڑ دیا گیا

کراچی: ایئر سیال کا طیارہ جو کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا میں فنی خرابی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ذرائع کے مطابق فنی خرابی پر طیارے کو نواب شاہ کے قریب سے واپس کراچی موڑ دیا گیا۔

انتظامیہ ایئرسیال کے مطابق پرواز پی ایف 123 کے مسافروں کے لیے پی آئی اے کا طیارہ ہائیر کرلیا ہے، پی آئی اے کا یہی طیارہ پرواز پی ایف 124اسلام آباد سے مسافروں کراچی بھی لائے گا۔

انتظامیہ ایئرسیال کا کہنا ہے کہ مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پر کھانا وغیرہ فراہم کردیا ہے، مسافروں کا ہرطرح سے خیال رکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:نجی مال میں آگ پر 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا، کمشنر اسلام آباد

Related Posts