پاکستان کی دوسری بڑی نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ملتان سمیت اپنے اہم ہوائی اڈوں پر مختلف اسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ایئر لائن انتظامیہ فلائٹ آپریشنز، انجینئرنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں اہل اُمیدواروں کی تلاش میں ہے۔ اس کے علاوہ درج ذیل اسامیوں پر اہل امیدوار درکار ہیں۔
انتظامیہ: ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر برائے بزنس ڈیولپمنٹ (اسلام آباد)
ایرو میڈیکل: فلائٹ سرجن (لاہور)
ایئر سائیڈ آپریشنز: ایکزیکٹو، ایسوسی ایٹ اور اسپیشلسٹ (اسلام آباد و کراچی)
کمرشل: ٹریول کاؤنسلر (ملتان)
سیکیورٹی: مینیجر سیکیورٹی (اسلام آباد)
انجینئرنگ: ایئرکرافٹ انجینئرز، ٹیکنیشنز، مینیجرز اور ٹرینی انجینئرز (اسلام آباد، کراچی، کندو)
فلائٹ آپریشنز: کیپٹن، فرسٹ آفیسر، سینئر مینیجر فلائٹ آپریشنز (اسلام آباد، کراچی، لاہور)
فلائٹ سروسز: کیبن کریو، لیڈ کیبن کریو، جنرل مینیجر اور مینیجر فلائٹ سروسز (تمام مقامات پر)
ہیومن ریسورسز: کوآرڈینیٹر (اسلام آباد)
پراکیورمنٹ، لاجسٹکس اور کوالٹی ایشورنس: مختلف تکنیکی اور انتظامی آسامیاں
ٹریننگ سینٹر: گراؤنڈ انسٹرکٹر کیبن (اسلام آباد، کراچی، لاہور)
ٹرانسپورٹ: ڈرائیورز (اسلام آباد، لاہور، ملتان)
درخواست دینے کا طریقہ:
-
ایئر بلو کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں: https://www.airblue.com/jobs
-
مطلوبہ عہدہ منتخب کریں اور آن لائن فارم پُر کریں۔
-
درکار دستاویزات (میٹرک سرٹیفکیٹ کی تصدیق شدہ کاپی، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، تجربہ سرٹیفکیٹ اور حالیہ تصویر) اپ لوڈ کریں۔
-
فارم جمع کرائیں اور تصدیقی رسید محفوظ رکھیں۔
آخری تاریخ: درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعرات، 13 نومبر 2025 ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








