وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 25 دسمبر کو فضائی حدود عارضی طور پر بند رہے گی، اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔
پی اے اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوگی، کل مخصوص اوقات میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازیں معطل رہیں گی۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کل صبح 10 بجکر 55 منٹ سے 11 بجکر 55 منٹ تک پروازیں معطل رہیں گی۔اسی طرح کل دوپہر 2 بجکر 25 منٹ سے 3 بجکر 25 منٹ تک بھی پروازیں معطل رہیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








