لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا، کرین سے گیٹ توڑے گئے، پولیس کے شیل میرے گھر گرے ہیں،چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہیے۔
اعتزاز احسن نے عمران خان کے گھر سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن پُرامن رہیں، اگر پولیس کے پاس سرچ وارنٹ تھا تو کس کو دکھایا گیا، پولیس بکتر بند گاڑیوں حملہ کرنے کے لیے آئی تھی، کوئی خاتون پولیس افسر نہیں تھی۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ کبھی برصغیر کی تاریخ میں 4 ایس پیز بکتر بند گاڑیاں لے کر سرچ آپریشن کے لیے گئے ہیں؟ یہاں کوئی ڈکیت رہتے تھے؟ کارکن کوئی منفی کام نہ کریں، اس کا قانونی طور پر جواب دیں، پی ٹی آئی کو عدالت میں جانا چاہیے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاست میں کسی کو ختم نہیں کیا جا سکتا، ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ختم ہونے کے بعد بھی اس کی پارٹی ختم نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں:توشہ خانہ کیس: عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر حاضری لگانے کی مل گئی
اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی جماعت ہے، اس کے خلاف اس طرح کا آپریشن نہیں ہونا چاہیے تھا،یہ پُرامن لوگوں کا علاقہ ہے، چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








