کراچی: شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید برداشت نہ کرسکیں اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو بند کردیا۔
گزشتہ دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے مشہور ترک شیف سالٹ بے کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ کے مداح کافی ناراض ہوگئے تھے اور انہوں نے اِس پوسٹ پر عائزہ خان کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
عائزہ خان کی تصویر پر مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اداکارہ پہلے بہت اچھی لگتی تھیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ بھی دیگر اداکاراؤں کی جیسی ہوتی جارہی ہیں۔
اُن کی اس تصویر پر ایک اور مداح نے کہا کہ انھیں عائزہ خان کی تُرک شیف کے ساتھ قربت بالکل پسند نہیں آئی، اداکارہ کو ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیے تھے جبکہ ایک صارف نے دلبرداشتہ ہوکر اداکارہ کو اَن فالو ہی کردیا تھا۔
بعد ازاں اب اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا صارفین کے متنازع تبصروں سے تنگ آکر اُس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو ہی بند کردیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ میں تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔