حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں قابض اسرائیلی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں ایک افسر اور ایک فوجی ہلاک ہو گئے۔
القسام بریگیڈز نے سپلائی لائن پر پیچیدہ منصوبہ بندی کے تحت بم نصب کیے اور یاسین 105 میزائل استعمال کیا۔
کارروائی کی ویڈیو میں قافلے کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے اور آمنے سامنے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے القسام کے ایک کمانڈر نے بتایا کہ یہ حملہ سرحدی علاقے میں گزشتہ ہفتے انجام دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں وہی افراد شامل تھے جنہوں نے ماضی میں کمین الأبرار کی کارروائی کی تھی۔
القسام بریگیڈز نے حملہ فلسطینی مزاحمت کی استقامت اور قربانی کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








