الجیرین باکسر خاتون ہے یا ٹرانس جینڈر؟ ایک اور تنازعہ کھڑا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

خاتون باکسر
(فوٹو: آن لائن، جیو)

سوشل میڈیا افواہوں کی بنیاد پر ٹرانس جینڈر قرار دی گئی الجیرین خاتون باکسر ایمان خلیف کے خلاف ہنگری کی باکسر کی توہین آمیز پوسٹس پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہنگری کی باکسر اینا لوکا ہموری نے ایمان خلیف کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس شیئر کیں، جن پر شدید تنقید ہوئی اور ہنگرین باکسر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی پوسٹس ہٹانے پر مجبور ہونا پڑا۔ الجیرین اولمپک کمیٹی نے عالمی کمیٹی کو احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا۔تمام تر تنازعہ خاتون باکسر کو ٹرانس جینڈر قرار دینے پر شروع ہوا تھا۔

الجیرین خاتون باکسر کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگرین باکسر نے توہین آمیز پوسٹس شیئر کردیں

الجیرین اولمپک کمیٹی کا اپنے مراسلے میں کہنا ہے کہ اپنی حریف ایتھلیٹ پر توہین آمیز اور متعصبانہ پوستس آئی او سی چارٹر کے خلاف ہیں۔ اس سے قبل ایمان خلیف نے اپنی حریف باکسر کو صرف 46 سیکنڈز میں رنگ چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ایمان خلیف کو ٹرانس جینڈر کہا۔

الجیرین خاتون باکسر کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگرین باکسر نے توہین آمیز پوسٹس شیئر کردیں

اسی طرح بعض حلقے ایمان خلیف کے خاتون ہونے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال ایک ٹیسٹ کی بنیاد پر ایمان خلیف اور لین یوٹنگ کو بطور خاتون باکسر کھیلنے سے روک دیا تھا۔ آئی بی اے نے دستبردار بوکسر انجیلا کیرینی کو انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

صدر آئی بی اے عمر کویملوو نے کہا کہ آئی بی اے انجیلا کیرینی کو گولڈ میڈلسٹ کیلئے مقرر انعامی رقم سے نوازے گی۔ اس سے قبل مئی میں آئی بی اے پیرس اولمپکس باکسنگ ایونٹ کے 100 میڈلسٹس کیلئے 31 لاکھ ڈالرز مختص کرچکا ہے۔ خیال رہے کہ انجیلا کرینی کو ایمان خلیف نے آسانی سے ناک آؤٹ کردیا تھا۔

Related Posts