اسلام آباد :وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے،5 اگست کے بھارتی اقدامات نے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا ہے ۔
آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندوانتہاپسند فاشسٹ ایجنڈے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں ، مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیزی سے پاکستان کے حق میں ہو رہی ہے ۔
جمعرات کو کشمیر اسٹیٹسٹک سنٹر اور ایسوسیشن آف ڈسپلیسڈ کشمیری جرنلسٹ کے وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔
وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ حکومت نے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا ہے ، آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندوانتہاپسند فاشسٹ ایجنڈے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں ،بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیزی سے پاکستان کے حق میں ہو رہی ہے ، دنیا پر واضح کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا ، مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے بیرون ملک مقیم کشمیری مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
وفد نے کہاکہ مسئلہ کشمیر سے متعلق حکومت پاکستان کی متحرک پالیسیز قابل تعریف ہیں ، 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد سے ہمارا مقبوضہ کشمیر سے رابطہ منقطع ہے۔
وفد نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے ،5 اگست کے بعد سے اب تک تقریبا 30 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے ۔