عیدپرجھپیاں ہوں گی نہ پپیاں،علی گل پیر نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ویڈیو بنادی

تازہ ترین

تازہ ترین

Ali Gul Pir recreates Firdous Ashiq Awan’s ‘no pappi no jhappi’ video

مشہور کامیڈین علی گل پیر نے حال ہی میں ایس او پیز کی پیروی کرنے کے حوالے سے پپی جپھی نہ ڈالنے کے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ایک پیروڈی ویڈیو بنادی ہے۔

علی گل پیر پیروڈی کیلئے مشہور ہیں اور اکثر مشہور شخصیات کی پیروڈی بناتے ہیں جبکہ اب انہوں نے ایک نئی ویڈیو بنائی ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب ک معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر پیروڈی بنائی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Gul Pir (@therealaligulpir)


 

فردوس عاشق اعوان کے جس بیان پر علی گُل پیر کی جانب سے پیروڈی بنائی گئی ہے اُس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

Related Posts