پشاور جلسہ، پی ٹی آئی رہنما علی محمدخان نے ناسا کی تصویر شیئر کردی، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

تازہ ترین

تازہ ترین

Ali Mohammad Khan shared a picture of NASA

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پشاور جلسہ کے نام پر امریکی ناسا کی تصویر شیئر کردی، ارتھ ڈے پر جاری کردہ تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان برپا ہوگیا۔

علی محمد خان نے پشاور جلسے کے نام پر ناسا کی جانب سے ارتھ ڈے کی مناسبت سے جاری کی گئی تصویر بھی شامل تھی جس پر ان کہنا تھا کہ پشاور میں عوام کے سمندر نے فیصلہ سنادیا۔

ناسا نے اسپین اور پرتگال کی یہ تصویر آرتھ ڈے کی مناسبت سے 2014 میں جاری کی تھی۔

علی محمد خان نے غلطی کا احساس ہونے پر یہ تصویر ٹوئٹر سے ڈیلیٹ کردی لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس تصویر پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

Related Posts