کوک اسٹوڈیو کی کامیابی، سوشل میڈیا پر پسوڑی کے گلوکار علی سیٹھی کے چرچے

تازہ ترین

تازہ ترین

کوک اسٹوڈیو کی کامیابی، سوشل میڈیا پر پسوڑی کے گلوکار علی سیٹھی کے چرچے
کوک اسٹوڈیو کی کامیابی، سوشل میڈیا پر پسوڑی کے گلوکار علی سیٹھی کے چرچے

آج سے 3 ماہ قبل علی سیٹھی کوک اسٹوڈیو کے تازہ ترین سیزن میں شے گل کے ہمراہ اپنے گیت پسوڑی کی ویڈیو میں نظر آئے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر پسوڑی کے چرچے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر علی سیٹھی آج بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں جس کی وجہ متحدہ عرب امارات سے لے کر بھارت تک اس گیت کی شہرت قرار دی جاسکتی ہے۔ شائقینِ موسیقی کا کہنا ہے کہ شے گل اور علی سیٹھی کے گیت نے سرحدوں کا فرق ختم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل نیہر کی پہلی قسط نشر، لاکھوں افراد نے ویڈیو دیکھ لی

یو اے ای سے لے کر بھارت تک شائقینِ موسیقی پسوڑی کے بول گنگناتے نظر آتے ہیں۔ یہاں تک کہ نیو یارک ٹائمز نے علی سیٹھی کو اپنے نئے آرٹیکل کا عنوان قرار دیتے ہوئے پسوڑی نامی گیت کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ آرٹیکل میں لفظ پسوڑی کا مطلب بھی بیان کیا گیا۔

پنجابی سے واقفیت رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ پسوڑی کا اردو میں درست متبادل شاید ہی دستیاب ہو، تاہم اگر اس لفظ کے مترادفات تلاش کیے جائیں تو وہ الجھن، مشکل اور مصیبت جیسے الفاظ کے ذریعے سامنے آئیں گے۔ گیت ایسے دو افراد کی نشاندہی کرتا ہے جنہیں ملاقات سے روک دیا گیا ہو۔

نیو یارک ٹائمز کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بظاہر پسوڑی ایسا گیت ہے جو ایک دوسرے سے لامتناہی فاصلے پر ہیں لیکن دونوں کے مابین الگ الگ ممالک یا ستاروں پر ہونے کے باوجود بھی کمال کا مضبوط رشتہ موجود ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی آرٹیکل شائع ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔ 

https://twitter.com/naanking/status/1523808101924687872

https://twitter.com/mudkhal/status/1523738874521939969

Related Posts