پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار علی سیٹھی نے کوک اسٹوڈیو کیلئے گیت گایا جسے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ پسوڑی کی ویڈیو کو یوٹیوب پر 11لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو پر پیش کیے جانے والے گیت ہمیشہ سے ہی پاکستانی سامعین و ناظرین کو پسند آتے ہیں۔ علی سیٹھی اور شے گل کے گیت پسوڑی کو بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔
کوک اسٹوڈیو نے علی سیٹھی کا گیت پسوڑی ریلیز کیا ہے جس میں موسیقی کے کلاسیکی اور ثقافتی آلات استعمال کیے گئے ہیں جن میں رباب شامل ہے۔ گلوکارہ شے گل نے بھی علی سیٹھی کا بھرپور ساتھ دیا۔
علی سیٹھی کی میوزک ویڈیو میں جس سیٹ کو استعمال کیا گیا، اسے ہاشم علی نے ڈیزائن کیا ہے۔ ویڈیو میں معروف کلاسک ڈانسر شیما کرمانی نے بھی فن کا مظاہرہ کیا ہے۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








