علی ظفر کی یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کیلئے 20لاکھ کی امداد

تازہ ترین

تازہ ترین

Ali Zafar donates Rs2m to support daily wagers

کراچی: سپر اسٹار علی ظفر نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کے لئے 20 لاکھ روپے کی امداد دی ہے ۔

اداکار و گلوکار کاکہنا ہے کہ ہم نے لاہور سے راشن کی تقسیم کا آغاز کیا ہے اور اب تک 50 خاندانوں تک راشن پہنچا چکے ہیں اور میں نے ذاتی طور پر 20لاکھ روپے دیئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آزمائش کے وقت میں اہم ہے کہ ہم اپنے تمام وسائل کو ان لوگوں کی مدد کے لئے استعمال کریں جن کے پاس کچھ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:علی ظفر اور علی عظمت کا تنازعہ: بھائی آرہا ہے ۔۔۔تیار ہو!!!

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں کسی کو بھوک نہیں رہنا چاہئے۔

آئیے سب اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے اکٹھے ہوں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس مشکل وقت میں کوئی بھوکا نہیں رہے گا ۔ تحریک میں شامل ہوں۔

لاک ڈائون سے متاثر ہونیوالوں کوکھانا کھلانے میں ہماری مدد کریں۔ تحریک میں شامل ہوں،دل کھول کر عطیہ کریں۔

Related Posts