پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے ناخنوں پر سیاہ رنگ کی نیل پالش لگائی ہوئی ہے۔
فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرشیئر کی گئی تصویر میں علی ظفر نے سیاہ رنگ کے لباس کے ساتھ ناخنوں پر سیاہ رنگ کی رنگ نیل پالش لگائی ہوئی ہے جبکہ تصویر کے ساتھ انہوں نے دقیانوسی خیالات کو توڑیں کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اِن تصاویر کو مداحوں کی جانب سے ناپسندیدگی کی نگاہوں سے دیکھا جارہا ہے۔ صارفین میں سے بعض کے خیال میں ایک طرف قطر فٹبال ورلڈکپ کے دوران اسلامی عقائد کو فروغ دے رہا ہےاور دوسری طرف ہماری شوبز شخصیات اُن چیزوں کو فروغ دے رہی ہیں جو کہ اسلامی اقدار کے منافی ہیں۔

شان شاہد کی نئی فلم ’ضرار‘ کی کہانی کتنی مختلف ہوگی؟



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








