ترانہ آپ بنائیں گے، علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا ”جمہوری طریقہ“ متعارف کرادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: معروف گلوکار علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا ”جمہوری طریقہ“ متعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ ترانہ بنانے میں آپ میری مدد کریں گے بلکہ آپ ترانہ بنائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق رنبیر سنگھ کی پرفارمنس کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد پاکستانی شائقینِ کرکٹ نے علی ظفر سے ترانہ بنانے کی فرمائش کر ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہاشم آملہ نے ورلڈکپ کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اپنے مداحوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے والا ہوں۔ عوام کو تفریح کے مواقع کم ملتے ہیں، کرکٹ کا موقع ہو یا کوئی میلہ ٹھیلا، عوام ایسا ترانہ چاہتے ہیں جو دھوم مچائے۔

گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میں ایک آئیڈیا کے تحت ترانہ بنانے کیلئے تیار ہوں۔ ملک کے نوجوان موسیقار، شاعر اور پروڈیوسرز میرا ساتھ دیں۔ گانے کیلئے بول لکھیں، دھن بنائیں جس کیلئے سب سے پہلے آپ کو بیٹ تیار کرنا ہوگی۔

علی ظفر نے کہا کہ بیٹ کے بعد اگلا اسٹیپ گروو کا ہوتا ہے۔ آپ لوگ ترانے کے بول گا کر بھی میرے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔ مجھے انسٹا گرام، ٹوئٹر یا پھر فیس بک پر ٹیگ کیا جاسکتا ہے۔ یہ پہلا ترانہ ہوگا جو آپ میرے ساتھ مل کر بنائیں گے۔ 

Related Posts