وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan candidature for Category C over IMOHQ Council elections

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے گزشتہ ہفتوں سے مختلف میٹنگز میں شرکت کے بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ منفی نکلا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ گزشتہ 2ہفتو ں سے میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم کا جائزہ لے رہا ہوں۔

پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ مستحقین کی مالی امداد کا جائزہ لینے کیلئے میں گزشتہ 14 روز سے کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم احساس سینٹرز کا دورہ کر رہاہوں جبکہ اس کے علاوہ بھی میں نے میٹنگز کی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ میں نے مسلسل مختلف تجارتی و صنعتی تنظیموں اور کاروباری گروہوں سے ملاقاتیں کی ہیں جس کے بعد مجھے کہا گیا کہ آپ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں۔

وزیرِ بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے کہا کہ میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تو اللہ کے فضل و کرم سے اس کا نتیجہ منفی نکلا اور میں کورونا وائرس سے محفوظ ہوں۔ 

Related Posts