علی زیدی اپنی آوازمیں واٹس ایپ جعلی پیغام کی تشہیرپربرہم، کیس ایف آئی اے کو سونپ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علی زیدی اپنی آوازمیں واٹس ایپ جعلی پیغام کی تشہیرپربرہم، کیس ایف آئی اے کو سونپ دیا
علی زیدی اپنی آوازمیں واٹس ایپ جعلی پیغام کی تشہیرپربرہم، کیس ایف آئی اے کو سونپ دیا

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے اپنی آواز میں واٹس ایپ پر جعلی پیغام کی تشہیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کچھ بے وقوفوں نے بے ہودہ اور من گھڑت وائس نوٹ بنا کر واٹس ایپ پر اس کی تشہیر شروع کردی ہے۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ واٹس ایپ گروپس پر کہا جارہا ہے کہ وہ صوتی پیغام (وائس نوٹ) میری آواز میں ہے۔ میں نے مذکورہ وائس نوٹس ایف آئی اے سائبر کرائم کو ارسال کردئیے ہیں۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ایسے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے ہمیں عمران خان کے نیا پاکستان ایجنڈے سے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) جعلی پیغامات کی تحقیقات کرے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ عمران خان نے کراچی کے لئے بڑا پیکیج دیا، بدقسمتی سے 18ویں آئینی ترمیم آڑے آجاتی ہے،ہم کچھ نہیں کرسکتے،آصف علی زرداری،بادشاہ بن کر بیٹھاہوا ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ 14 سال سے پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت کررہی ہے، حالات آپ کے سامنے ہیں۔آنے والے انتخابات میں سندھ کی حکمران جماعت پی ٹی آئی ہوگی۔

مزید پڑھیں: آنے والے انتخابات میں سندھ کی حکمران جماعت پی ٹی آئی ہوگی،علی زیدی

Related Posts