کراچی میں نالوں کی صفائی نہ کی گئی تو نشیبی علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں نالوں کی صفائی نہ کی گئی تو نشیبی علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔علی زیدی
کراچی میں نالوں کی صفائی نہ کی گئی تو نشیبی علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں نالوں کی صفائی نہ کی گئی تو بہت سے نشیبی علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ  برساتی نالوں کو گذشتہ سال کلین کراچی مہم کے تحت ایف ڈبلیو او (فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن) نے صاف کیا تھا۔

پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ میں سندھ حکومت اور کے ایم سی کو اسے ایک ویک اپ کال کے طور پر ریکارڈ پر رکھنا چاہتا ہوں۔ اگر ان نالوں کی صفائی نہ کی گئی تو  مون سون کے موسم میں شہر کے بہت سے نشیبی علاقوں کو خطرہ لاحق ہے۔

وزیرِ مملکت علی زیدی نے کہا کہ میں ایک بار پھر کراچی والوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ براہِ راست سندھ حکومت کے ماتحت ہے۔ موجودہ مون سون کے دوران جو کچھ بھی ہوتا ہے ، ذمہ داری براہِ راست عشروں سے حکومت کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔ اسی اثناء میں خود کو تیار بھی رکھئے۔ 

Related Posts