رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے گزشتہ کئی دنوں سے خبریں گردش کررہی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے اندورنی ذرائع کے حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات 14 اپریل سے شروع ہوجائیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بارات 17 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

شوبز جوڑے کی شادی کی تقریبات 14 اپریل کو شروع ہوں گی اور 16 اپریل کو استقبالیہ کے ساتھ ختم ہوں گی، یہ جوڑا 14 اپریل کو ایک انتہائی نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ رہا ہے جس میں صرف قریبی خاندان ہی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا جسم میری مرضی، اشنا شاہ کا سانولی رنگت پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

مزید برآں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رنبیرکپورکے ممبئی میں بننے والے نئے بنگلے کی تزئین و آرائش کا سلسلہ شروع کردیا ہے، کپور خاندان اپنے چشم وچراغ کی زندگی کے اس اہم دن کو یادگار بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بہت جلد ایک ساتھ فلم برہمسترا میں ایک ساتھ نظر آئینگے، فلم 9 ستمبر کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts