ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ 2021 میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔
سنجے لیلا بنھسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی عکس بندی مارچ میں تیزی سےجاری تھی۔ تاہم کورونا وائرس کی وباء اور عالیہ بھٹ کے انکار کے بعد فلم کی عکس بندی روک دی گئی تھی۔
’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی عکس بندی 15 جون سے پھر بھرپور انداز سے شروع ہونے جارہی ہے جہاں سے فلم کو چھوڑا گیا تھا۔ عالیہ مارچ میں فلم کے ایک گانا کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔
ہدایت کار نے کم سے کم 15 پس منظر کے رقاصوں کا مطالبہ کیا ہے جو اگلے ہفتے سے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی ریہرسل کا آغاز کریں گی۔ گور گاؤں میں ہونےوالی شوٹنگ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ہدایتکارہ سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا ہے کہ صرف کورونا ویکسینیشن والے فنکاروں کو سیٹ پر آنے کی اجازت ہوگی۔
عالیہ بھٹ کے فلم کے مرکزی کرداروں میں اجے دیوگن ، عمران ہاشمی اور ہما قریشی شامل ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عالیہ بھٹ نے تصدیق کی ہے کہ فلم رواں سال 30 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ایس ایل بی کی فلم ممبئی کی مافیا کوئینس پر مبنی ہے جسے صحافی حسین زیدی نے لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا اداکار بروس ویلس بھی جاسوس تھے؟ جانیے فلموں کے 20 دلچسپ حقائق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








