ملک کی معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کے نواسے سے طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، علیزے گبول نے زوریز ملک سے علیحدگی پر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر زوریز ملک اور علیزے گبول کی طلاق کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئیں جو ملک ریاض کی صاحبزادی نے شیئر کیں تاہم زوریز اورعلیزے کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔
ایک بار پھر شادی کا فیصلہ، علی گل پیر نے منگنی کرلی
سوشل میڈیا پر دونوں کے مابین طلاق کی افواہیں زیر گردش رہیں۔ تاہم انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران علیزے گبول کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی کیونکہ ہماری نیت طلاق کی نہیں تھی۔

معروف ماڈل علیزے گبول نے کہا کہ طلاق نیت سے ہوتی ہے، کاغذات پر دستخط کرنے سے نہیں۔ پھر آپ کی خواہش بھی علیحدگی کی نہیں تھی۔ دوسری بات یہ ہے کہ اگر طلاق ہو بھی جائے تو 90 روز تک رجوع کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔
علیزے گبول نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہم شادی شدہ ہیں۔ امید کرتی ہوں کہ میرے جواب سے سب متجسس افراد کی تسلی ہو گئی ہوگی۔ واضح رہے کہ طلاق سے متعلق تصاویر علیزے گبول کی ساس اور ملک ریاض کی بیٹی آسیہ عامر نے شیئر کی تھیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








