پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ پر ساتھی اداکارہ منسا ملک کی جانب سے تشدد اور دھمکیاں دینے پر قانونی کارروائی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکز7 G میں ٹی ایکٹر منسا ملک نامی مدعیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ علیزے شاہ نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان کی طرف جلتا ہوا سگریٹ پھینکا۔

درخواست گزار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ علیزے شاہ نے انہیں کمرے میں جانے کے بعد جوتیوں کے ساتھ مارا اور اس دوران علیزے منشیات کا استعمال بھی کر رہی تھی۔
امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کی اداکار بین ایفلیک کو سالگرہ کی مبارکباد
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ’ایور ریڈی پروڈکشن‘ والوں کی جانب سے پہلے بھی اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جاچکی ہے۔
ٹی ایکٹر منسا ملک کی جانب سے استدعا کی گئی کہ علیزے شاہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں جو عہد وفا سمیت چند دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








