علیزے شاہ کا دلبر پر رقص، سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

علیزے شاہ کا دلبر پر رقص، سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی
علیزے شاہ کا دلبر پر رقص، سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے مشہور گیت دلبر پر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر علیزے شاہ کے فالوورز کی تعداد 36 لاکھ سے زائد ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے مشہور گیت دلبر پر ایک ریہرسل کے دوران رقص کیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizehshah.official (@alizahshahofficial)

چند سیکنڈز پر مشتمل رقص کی انتہائی مختصر ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا غصہ آسمان پر پہنچا دیا، جنہوں نے اپنے اپنے انداز میں علیزے شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بد دعائیں تک دے ڈالیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ علیزے شاہ نے شہرت کے چکر میں اپنی خوبصورتی گنوا دی، دوسرے کا کہنا تھا کہ رقص کرتے ہوئے علیزے ہوش و حواس میں نہیں تھیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے علیزے شاہ کیلئے اللہ کی طرف سے ہدایت کی دُعا بھی کی۔ ایک نے کہا کہ علیزے شاہ نے نشہ شروع کردیا ہے، تاہم اداکارہ کی طرف سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔ 

کراچی میں 2000ء میں پیدا ہونے والی علیزے شاہ پر سوشل میڈیا پر تابڑ توڑ تنقید کوئی نئی بات نہیں رہی۔ رواں برس مئی کے دوران بھی علیزے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سب سے پہلے 17 سال کی عمر میں علیزے شاہ نے پہلے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے، پھر 2018ء میں عشق تماشا میں پلوشہ کا کردار ادا کرکے ہم ایوارڈ حاصل کیا۔ 

قبل ازیں مشہور و معروف اداکارہ علیزے شاہ نے نئے گانے ’لوسٹ کاز‘ پر ساحلِ سمندر پر رقص کیا تھا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آج سے تقریباً 2 ماہ قبل اداکارہ علیزے شاہ نے ساحلِ سمندر پر رقص کی ویڈیو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے شیئر کی۔ 

مزید پڑھیں: علیزے شاہ کا ساحل سمندر پر رقص، ویڈیو وائرل ہوگئی

Related Posts