زوہا وسیم کے گیت مجبور پر علیزے شاہ کا دلچسپ تبصرہ، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

علیزے شاہ
(فوٹو: ڈان امیجز)

معروف گلوکارہ زوہا وسیم کے گیت مجبور پر اداکارہ علیزے شاہ نے دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے کانوں پر سوشل میڈیا صارفین کے اعتراض اٹھانے سے قبل ہی وضاحت جاری کردی اور اس کے ساتھ ساتھ زوہا وسیم کے گیت مجبور پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔ علیزے شاہ نے کہا کہ مجھے کچھ خواتین سے شدید شکایت ہے کیونکہ کچھ روز سے ایک گانا میری فیڈ میں مسلسل چل رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ مجھے گیت سے کوئی نفرت نہیں، بلکہ مجھے یہ گانا اور اس کی موسیقی پسند ہے لیکن اس میں ایک بول یہ ہے کہ آپ کا ہی کہنا بنتا، کہہ دو نا ، میں شرما کے کہہ دوں گی، میں نے بھی دل دیا۔ آپ نے کیوں یہ بات کروانی ہے؟اس کا کیوں کہنا بنتا ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ویڈیو بیان میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ وہ ایسے ہی بول دے گا اور پھر بعد میں آپ روتی پھریں گی۔ کیونکہ دل سے تو اس نے بولنا نہیں ہے۔ آپ کے کہنے پر اس نے بول دینا ہے۔ پھر اس کے بعد آپ خود تمام تر توانائی کے ساتھ اس کے پاس جاتے ہیں اور پھر شکایت کرتے ہیں، میرا اعتبار کریں، یہ حرکت نہ کریں۔ اس کی ضرورت نہیں ہے۔

اس سے قبل اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ میں ایک سنجیدہ بات کررہی ہوں لیکن 5لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ساری بات چھوڑ کر توجہ میرے کان پر دے رکھی ہے۔ میرے کان ایسے ہی ہیں اور ایسے ہی رہتے ہیں۔ یہ سیدھے نہیں ہوتے۔ بچپن سے ایسے ہیں، بس؟ آپ خوش؟؟ اب یہ نہ کہنا کہ میں نے اس کی بھی سرجری کرائی ہے۔

 

Related Posts