پاکستان کی نامور اداکارہ زرنش خان نے ایک پروگرام کے دوران علیزے شاہ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیزے شاہ بدتمیزی کا مقابلہ باآسانی جیت سکتی ہیں۔
حال ہی میں میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ “کیا آپ علیزے شاہ کے مقابلے میں بدتمیزی کا ایوارڈ جیت سکتی ہیں” کا جواب دیتے ہوئے زرنش خان کا کہنا تھا کہ “نہیں یہ مقابلہ کسی کے ساتھ بھی ہو،علیزے شاہ ہی جیتیں گی”۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب اداکار نوید رضا بھی اداکارہ علیزے شاہ کو بدتمیز قرار دے چکے ہیں اور اب اداکارہ زرنش خان نے بھی انہیں بدتمیز اور خراب مزاج کا انسان قرار دیا ہے۔