کراچی :کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے انتخابات برائے سال22-2021کیلئے بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر30 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن کا تعلق بزنس مین گروپ سے ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 12 اُمیدواروں کے کا غذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا جبکہ مزید 3 اُمیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے، جس کے نتیجے میں باقی رہ جانے والے 15 اُمیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب ہوا۔
بی ایم جی کے تمام15 امیدوار کراچی چیمبر آف کامر س کے انتخابات برائے سال 2021-22میں کامیاب قرار پائے۔
بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا نے رب تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کراچی کی تاجرو صنعتکار برادری کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بی ایم جی پر ہمیشہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر کا غیر مشروط قرض آج جاری کرے گا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








