پاسپورٹس کیلئے فنگر پرنٹ ویری فکیشن کی ساری مشکلات ختم، جانئے نیا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ بنوانے کیلئے آن لائن درخواست دینے والوں کو درپیش فنگر پرنٹس ویریفیکشن کی مشکل آسان کر دی ہے۔

محکمہ پاسپورٹس اور نادرا کی جانب سے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے، پاسپورٹ کے درخواست دہندگان اب نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ اگر فنگرپرنٹس کی تصدیق میں مسئلہ درپیش ہو تو چہرے کی تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے۔

پاسپورٹ کی درخواست جمع کروانے کے لیے آن لائن ویب پورٹل پر جائیں، فنگرپرنٹس کے مرحلے میں پہنچنے پر پاک آئی ڈی موبائل ایپ لاگ ان کریں، بائیو میٹرک ویریفکیشن کے سیکشن میں آن لائن پاسپورٹ منتخب کریں۔

اس کے بعد اپنا پاسپورٹ ٹریکنگ آئی ڈی اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور ایپ کے ذریعے اپنے چہرے اور فنگر پرنٹس کی تصدیق کروائیں۔

تصدیق مکمل ہونے کے بعد ایک پیغام ظاہر ہوگا اور آپ کو ویب پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروانے کی ہدایت دی جائے گی، بقیہ کارروائی مکمل کرکے درخواست جمع کروائیں۔

Related Posts