عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تینوں پاکستانی کھلاڑی آگے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایکسپریس

عالمی جونیئر اسکوش چیمپئن شپ کے دفاعی چیمپئن محمد حمزہ خان سمیت تینوں پاکستانی کھلاڑیوں نےتیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہیوسٹن میں جاری چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 19 انفرادی ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے حمزہ خان نے دوسرے راؤنڈ میں مد مقابل اسپین کے سالویہ ریپول اوریول کو آسان مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے دی۔

سیڈ 2 حمزہ نے پہلا گیم  8-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں6-11 سے کامیابی پاکر اگلا گیم  3-11  سے فتح پائی اور 64 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ پہلے راونڈ میں حمزہ نے انگلینڈ کے رابرٹس کو مات دی تھی۔

حمزہ خان نے ایونٹ کے ٹاپ سیڈ مصری کھلاڑی محمد زکریا کو گزشتہ برس آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ فائنل میں 1-3سے ہرا کر پاکستان کو 37 برس عالمی جونیئر ٹائٹل دلوایا تھا۔

دریں اثنا  چیمپئن شپ میں  پاکستان کےمحمد حذیفہ ابراہیم نے دوسرے راونڈ میں ارل کونر کو 23 منٹ کے مقابلے میں 0-3 سے ہرادیا جبکہ عنداللہ نواز نے  جنوبی افریقا کے کارلسن لوکس کو اسی اسکور سے قابو کرلیا۔

چوتھے پاکستان کھلاڑی  محمد عماد  پہلے ہی راونڈ میں بھارت کے  سوریا  باوا  سے 0-3 سے مات کھا گئے تھے۔

Related Posts