لاہور: نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی سیکریٹری و رکنِ پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، جس میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے شادی میں شریک ہو کر نئے جوڑے کو مبارکباد دی اور اپنے بہترین لباس کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے رکنِ اسمبلی ثانیہ عاشق کی شادی میں شرکت کی جس کی تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
شادی کی تقریب میں مریم نواز نے آغا نور کا ڈیزائن کردہ سرخ پشواز زیب تن کیا ہوا تھا۔
انہوں نے جو جوتے پہنے ہوئے تھے وہMANOLO BLAHNIK کے تھے ۔