دی امبریلا اکیڈمی کا سیزن 4 کب آسکتا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

دی امبریلا اکیڈمی کا سیزن 4 کب نشر ہوگا؟
دی امبریلا اکیڈمی کا سیزن 4 کب نشر ہوگا؟

دی امبریلا اکیڈمی کے تیسرے سیزن کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

شورنر سٹیو بلیک مین نے کہا ہے کہ دی امبریلا اکیڈمی کے چوتھے سیزن کی ذمہ داری میرے سر پر ہے، پہلے سیزن کے آغاز کے وقت ہی میں نے دیگر سیزن کا بھی سوچ لیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیزن 4 کی کہانی میرے ذہن میں ہے، جس کیلئے میں نے حکمت عملی بھی ذہن میں تیار کرلی ہے۔

خیال رہے کہ دی امبریلا اکیڈمی کے سیزن 3 کی کہانی ایک سنسنی خیز مقام پر ختم ہوئی ہے جہاں کرداروں نے اپنی طاقتوں کو کھو دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

دانیہ ملک نے عدت کے دوران نئی ویڈیو جاری کردی

دی امبریلا اکیڈمی سیزن 4 کے ریلیز کے حوالے سے ابھی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سیزن 2 کا آغاز جولائی 2020 میں ہوا، جبکہ سیزن 3 جون 2022 میں آیا تھا۔

دی امبریلا اکیڈمی سیزن 1 کا آغاز فروری 2019 میں ہوا۔ اگر ہم دوبارہ ایسا کرتے ہیں، تو اس سے امبریلا اکیڈمی کی ریلیز کی تاریخ شاید دسمبر، 2023 کے آس پاس ہو گی۔

Related Posts