کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 1 ڈاکو ہلاک ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی پولیس
(فوٹو: جیو نیوز)

کراچی کے علاقے لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 1 ڈاکو فائرنگ کے تبادلے کے باعث ہلاک ہوگیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چرس برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے لانڈھی کے علاقے ریڑھی گوٹھ کی لٹھ بستی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران  1 ڈاکو کو ہلاک کردیا۔ ملزم کے قبضے سے 5 کلو گرام وزنی چرس برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں 10 پولیس مقابلوں کے دوران 1 ڈاکو ہلاک

ہلاک کیے گئے ڈاکو کی لاش ایدھی ایمبولینس نے جناح ہسپتال منتقل کردی۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی میت شناخت کر لی گئی ہے۔ 33 سالہ محمد بخش ولد خیر محمد کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

ملزمان سے پولیس مقابلہ رات کے وقت ہوا۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو محمد بخش کے قبضے سے 1 پستول اور 5 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ ملزم منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔محمد بخش نے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتیاں اور دیگر سنگین جرائم بھی کیے۔ ملزم کا کرائم ریکارڈ دیکھا جارہا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts