قطر میں فیفا ورلڈکپ کے ساتھ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز بھی ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی سرکار کے غیظ و غضب کا شکار بھارت چھوڑنے والے اسلامی تعلیمات کے عالمی بھارتی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی ورلڈ کپ کے مداحوں میں شامل ہو گئے۔ وہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی قطر پہنچ گئے ہیں۔

امکانی طور پر ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے لاکھوں تماشائیوں میں ان کے مداحین کی بھی بڑی تعداد دوحہ میں موجود ہو گی۔ اس لیے وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز بھی سن سکیں گے۔

سوشل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر روزانہ کی بنیاد پر چلتے رہیں گے۔ قطر کے سرکاری اسپورٹس ٹی وی کے پیش کار فیصل الہاجری نے اپنے ایک ٹویٹر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ممکنہ لیکچرز کا کیا ہے۔

ڈاکٹر نائیک دنیا کے مختلف ملکوں میں اپنے مداحین رکھنے کے علاوہ خود بھارت کے مسلمانوں اور( ہندوتوا کے مطابق چھوٹی ذات کے) دلت ہندووں میں بہت مقبول ہیں۔ خصوصا نئی نسل ان کے لیکچر بڑے غور سے سنتی ہے۔

اس پس منظر میں بھارت کی مودی سرکار نے ان پر منی لانڈرنگ اور مذہبی تعلیم کے ذریعے نفرت اسلام کی تعلیم دینے کے الزامات کے تحت مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔ اس لیے وہ بھارت میں مودی سرکار کے غیظ و غضب سے بچ نکلنے کے لیے 2016 میں بیرون ملک ملائشیا چلے گئے۔

بھارت کا اس ورلڈ کپ میں کافی چرچا رہے گا۔ ایک جانب اس کے آٹھ سابق نیوی افسران کا ذکر سوشل میڈیا میں شروع ہو چکا ہے کہ وہ قطر کی فوج کی جاسوسی میں ملوث تھے اس لیے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

دوسرا ڈاکر نائیک ایسے نامور مبلغ کی ورلڈ کپ کے موقع پر اپنے مداحوں کو لیکچر دینے کی سرگرمی بھارت کے حوالے سے بھی خبروں کا موضوع رہ سکتی ہے۔

Related Posts