امن مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ ملے گا، جنرل ندیم رضا

تازہ ترین

تازہ ترین

امن مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ ملے گا، جنرل ندیم رضا
امن مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ ملے گا، جنرل ندیم رضا

کراچی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہے۔ مشقوں کا کامیاب انعقاد علاقائی امن کیلئے پاکستانی عزم کی تائید ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے یہ بات امن مشقوں کے انعقاد کے موقع پر کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور میری ٹائم جرائم کیخلاف اتحاد کے طور پر دیکھی جائیں گی۔ امن مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ ملے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے امن مشقیں 2021ء دیکھیں اور کثیر الملکی مشقوں کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحری مشقوں کے دوران میری ٹائم انسداد دہشتگردی کا مظاہرہ کیا۔ مشقوں میں 40 سے زائد ممالک کے بحری اثاثے اور دستے شریک ہیں۔

امن مشقوں کی سیریز کی یہ 7ویں مشقیں ہیں۔ امن مشقیں 11 سے 16 فروری تک جاری رہیں گی۔ امن مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلز کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مسئلۂ کشمیر کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے کا وقت آگیا۔آرمی چیف

Related Posts