عمارہ چوہدری نے پروفیشنل پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عمارہ چوہدری نے پروفیشنل پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اداکارہ عمارہ چوہدری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں طیارے کے پاس کھڑے ہوکر لائسنس تھامے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Captain. Ammara Chauhdry????‍✈️✈ (@ammara.chauhdry)

قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے عمارہ چوہدری نے لکھا کہ ’میں اپنی سالگرہ کا انتظار کررہی تھی، اللہ کی اس عظیم نعمت کو آپ سب کے ساتھ بانٹنے کے لیے، آخرکار لائسنس یافتہ کمرشل پائلٹ بن گئی ہوں۔‘

عمارہ چوہدری نے چند گھنٹوں قبل پوسٹ شیئر کی جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور انہیں مبارک باد دی جارہی ہے۔

Related Posts