عید الاضحی کے پہلے روز ہری پور میں ایک قربانی کا بیل قابو سے باہر ہو کر بپھر گیا جب ایک اناڑی قصاب جانور کو ذبح کرنے کے دوران اسے قابو نہ رکھ سکا،اس واقعے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ افراتفری اس وقت شروع ہوئی جب غیر تربیت یافتہ افراد نے تقریباً دو گھنٹے تک طاقتور بیل کو زمین پر گرانے کی کوشش کی مگر وہ مسلسل ناکام رہے۔ ہر بار بیل کو گرانے کی کوشش پر وہ ایسی اچھل کود کرتا گویا کوئی جمناسٹک کا مظاہرہ ہو رہا ہو۔
بیل کی شدید مزاحمت اور بے قابو حرکتوں کے دوران اس نے ایک اور جانور کو شدید زخمی کر دیا جبکہ کئی شہری بھی زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بیل کی غیر معمولی طاقت اور مزاحمت نے موقع پر موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور صورتحال دو گھنٹے تک کشیدہ رہی۔
بالآخر درجن سے زائد تجربہ کار قصابوں کو بلایا گیا جنہوں نے بڑی مشکل سے بیل کو قابو میں کر کے ذبح کیا۔
خوش قسمتی سے کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متعدد افراد کو معمولی سے درمیانے درجے تک کے زخم آئے اور ایک اور قربانی کا جانور شدید زخمی ہو گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








