ای کامرس کی ترقی کی نئی راہ ہموار،ایمازون نے پاکستان کو سیلرز لسٹ میں شامل کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Amazon formally includes Pakistan in sellers list

پاکستان میں ای کامرس کی ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں، دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمازون نے پاکستان کو منظورشدہ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے تصدیق کردی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کاکہنا ہے کہ یہ ہمارے ای کامرس کے لئے ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس سے نوجوان نسل اور خواتین کاروباری افراد کیلئے وسیع مواقع کھلیں گے۔

 

عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ سال سے ایمازون کے ساتھ رابطے میں تھے،ایمازون پاکستان کی کاروباری خواتین، ایس ایم ایزم نوجوانوں اور ہمارے فروخت کنندگان کیلئے ایک بہترین موقع فراہم کر یگا۔

واضح رہے کہ ایمازون اس سے پہلے پاکستان سے کسی شخص کو بطور فروخت کنندگان رجسٹرڈ نہیں کرتا تھاجس کی وجہ سے پاکستانی شہری دیگر ممالک سے ایمیزون کے اکاؤنٹس کھلوا کر اس پر کام کرتے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپے کماتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو ایمازون کے رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل کیے جانے کے فوائد

ایمازون اسٹور میں فروخت کنندہ کو خود کو رجسٹرڈ کرنا ہوتا ہے ، جس کے بعد وہ دکان کا مالک بن جاتا ہے اور ملنے والے آرڈرز کو مطلوبہ پتے پر بھیجتا ہے، کسی بھی چیز کی رقم بذریعہ ایمازون اسٹور اُس کو موصول ہوتی ہے۔

ایمازون کی جانب سے اس اقدام سے پاکستان انٹرنیشنل مارکیٹ میں شامل ہو گیا ہے۔ اس سے ملک میں اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Related Posts