ایمیزون پرائم نے “یو آر کورڈیلی انوائٹڈ” کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Amazon Prime drops official trailer for You’re Cordially Invited

ایمیزون اسٹوڈیوز نے اپنی نئی کامیڈی فلم “یو آر کورڈیلی انوائٹڈ” کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا جس میں کامیڈی کے لیجنڈز ول فیریل اور ریز وِدرسپون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاہو انٹرٹینمنٹ کی رپورٹ کے مطابق نکولس اسٹولر کی تحریر و ہدایت میں بننے والی یہ فلم مزاح سے بھرپور ہے جس میں دو شادیوں کے ٹکراؤ کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹولر نے اس سے پہلے “فورگیٹنگ سارہ مارشل” اور “بروز” جیسی مشہور فلمیں بنائی ہیں۔

فلم کے نمایاں اداکاروں میں جیرالڈین وِسواناتھن، میریڈیتھ ہیگنر، جمی ٹیٹرو، اسٹونی بلائیڈن، لیان مورگن، روری سکویل، کیلا مونٹروسو مجیعا، رامونا ینگ، جیک میک بریئر، اور سیلیا ویسٹن شامل ہیں۔ مزید برآں مشہور شخصیات کے حیرت انگیز کیمیوز بھی فلم کی کشش میں اضافہ کریں گے۔

فلم کی پروڈکشن نکولس اسٹولر، کانر ویلچ، ریز وِدرسپون، لارین نیوسٹیڈر، ول فیریل، اور جیسیکا ایلباوم نے کی ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز میں ایلکس براؤن، برینڈن او برائن، اور ٹیڈ گڈلو شامل ہیں۔

کہانی ایک ایسی صورتحال پر مبنی ہے جہاں دو شادیاں ایک ہی مقام پر غلطی سے بک ہو جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں خاندانوں کے درمیان تنازعات اور مزاحیہ واقعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

رادھیکامرچنٹ 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات میں کیوں شامل؟

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دلہن کے والد (ول فیریل) اور دوسری دلہن کی بہن (ریز وِدرسپون) اپنے خاندانوں کے بڑے دن کو بچانے کے لیے کوششیں کرتے ہیں۔

ٹریلر میں مزاحیہ شرارتوں، جذباتی خاندانی ڈرامہ اور غیر متوقع واقعات کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جو فلم کے دلچسپ اور ہنسی سے بھرپور ہونے کا عندیہ دیتی ہیں۔

نکولس اسٹولر، جو اپنے منفرد مزاح اور دل کو چھو لینے والی کہانیوں کے لیے مشہور ہیں، نے اس فلم میں بھی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ ول فیریل اور ریز وِدرسپون کی شاندار اداکاری اور دیگر کامیڈینز کی موجودگی نے فلم کو سال کی سب سے دلچسپ کامیڈی میں شامل کر دیا ہے۔

“یو آر کورڈیلی انوائٹڈ” 30 جنوری سے ایمیزون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی۔ فلم کے ٹریلر کو ابھی آن لائن دیکھا جا سکتا ہے۔ کیا یہ کامیڈی فلم ناظرین کو مزید دیکھنے کے لیے آمادہ کرے گی؟ ٹریلر میں شامل مزاحیہ لمحات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ممکن ہے۔

Related Posts