ممبئی: بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما رگھووندر سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں مسلمانوں کو ٹوپی اُتار کر تلک لگانے پر مجبور کردوں گا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہوئی جس میں بی جے پی کے رہنما رگھووندر سنگھ بھارتی ریاست اترپردیش میں انتخابات کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے نظر آئے۔
اس موقع پر بھارت میں حجاب کے حوالے سے جاری پابندی پر اُن کا کہنا تھا کہ اگر میں دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کیلیئے اچھا نہیں ہوگا اور میں سب کی ٹوپیاں اُتار کر ماتھوں پر تلک لگانے پر مجبور کردوں گا۔
واضح رہے کہ اس کلپ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جب اُن کو لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو بی جے پی رہنما اپنے موقف پر قائم رہے۔