صدر ٹرمپ کی ہٹ دھرمی: کورونا وائرس کو چینی وائرس کہنے کی روش جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی صدر
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کورونا وائرس کو چینی وائرس کہنے کی روش جاری رکھی ہوئی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ پر صرف اِس لیے دستخط کیے تاکہ ”چینی وائرس“ سے نمٹا جاسکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے ، چاہے ہمیں بد ترین حالات کا سامنا کرنا پڑے، ہم اسے روک کر رہیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ وائرس کے خلاف ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، تاہم ہم سب کو اس معاملے میں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا اور چین تجارتی محاذ پر جنگ کے بعد کورونا وائرس کے مسئلے پر بھی آمنے سامنے آ گئے،  ٹوئٹر پر دونوں ممالک کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو وہان وائرس کہہ کر چینی شہر وہان کی طرف اشارہ کیا جس سے چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان طیش میں آ گئے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے امریکی صدر کو گزشتہ روز  انتہائی شائستگی سے مشورہ دیا کہ چین کو برا بھلا نہ کہیں بلکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے کام سے کام رکھیں۔

مزید پڑھیں: چین اور امریکا کے مابین کورونا وائرس پر لفظی جنگ چھڑ گئی

Related Posts