طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر اخوند سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ برائے حراستی امور ایڈم بولر کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں امریکی صدر کے نمائندے ایڈم بولر نے افغانستان میں اقتصادی پیش رفت کی تعریف کی اور امریکہ اور افغانستان کے درمیان مزید ترقی اور تعامل پر زور دیا۔ انہوں نے افغانستان میں اقتصادی شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں ملا عبد الغنی برادر اخوند نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں محاذ آرائی کے بجائے تعامل کا راستہ اختیار کرے، افغانستان کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائے۔
امریکہ اور عالمی برادری کی جانب سے افغانستان پر عائد پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ان پابندیوں کی وجہ سے افغانستان نے اتنی ترقی نہیں کی جتنی اسے کرنی چاہیے تھی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ معیشت پر مرکوز ایک متوازن خارجہ پالیسی اپنانے سے ہم کچھ ممالک کے ساتھ اچھے سیاسی اور اقتصادی تعلقات رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ملا عبدالغنی برادر خند نے واضح کیا کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری افغانستان کی ضرورت ہے اور امارت اسلامیہ نے اس سلسلے میں ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی سرمایہ کاری کے اچھے مواقع فراہم کیے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








