پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی واپسی کا معاہدہ طے پاگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی واپسی کا معاہدہ طے پاگیا
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی واپسی کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی واپسی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے گزشہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ  مجرموں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی واپسی کے لیے اہم معاہدے پر دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ مجرموں کی حوالگی کامعاہدہ امیگریشن سے متعلق نئے برطانوی منصوبے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، باپ سمیت 2 بچے جاں بحق

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی تحویل کے معاہدے کے حوالے سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے کہا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی واپسی کے معاہدے پر بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیے جائیں گے۔

17 جنوری کو ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی واپسی کے معاہدے پر بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیے جائیں گے، معاہدے کو وفاقی کابینہ میں لے جانے سے پہلے برطانیہ سے مزید مشاورت کی جائے گی، برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدے کو وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مجرموں کی واپسی کے معاہدے سے متعلق مذاکرات کا پہلا راؤنڈ اکتوبر 2019 میں منعقد ہوا تھا۔

Related Posts