بچوں کے متعلق مشورے دینے والی امریکی یوٹیوبر اپنے ہی بچوں سے انسانیت سوز سلوک کی مرتکب نکلی

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن میں والدین کو بچوں سے متعلق مشورہ دینے والی مشہور یوٹیوبر روبی فرینکی کو اپنے ہی بچوں سے بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر پر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے 6 سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ بچہ روبی کی کاروباری پارٹنر جوڈی ہلڈبرانڈ کے گھر سے فرار ہوکرایک پڑوسی کے گھر جاپہنچا، جہاں اس نے پڑوسی سے کھانا اور پانی مانگا۔

یہ بھی پڑھیں:

چاند کی تسخیر کے بعد انڈیا نے سورج پر کمند پھینک دی، سن مشن آدتیہ لانچ

تاہم جب پڑوسی نے بچے کے ٹخنوں اور کلائیوں پرڈکٹ ٹیپ کو دیکھا تو اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ مقامی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کی اطلاع دینے والے پڑوسی نے بچے کے حلیے کے بارے میں آگاہ کیا تھا کہ بچہ لاغراورغذائی قلت کا شکار ہےاور اس کے اعضاء کے گرد کھلے زخم اور چپکنے والی ٹیپ لگی ہوئی ہے۔

پولیس نامعلوم بچے کو قریبی سینٹ ریجنل میڈیکل سینٹر جارج لے گئی۔ پولیس افسران کے مطابق رسی کی وجہ سے بچے کے جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔

اس واقعے کے فوراً بعد ایک اور غذائیت کی کمی کا شکار بچہ جلد ملا اور اسے بھی اسپتال لے جایا گیا۔ یوٹیوبر روبی کی فیملی کا چینل کافی مشہورہے۔ حال ہی میں یوٹیوبر نے اپنے اسی ساتھی کے گھر پر ویڈیو کلپ کی شوٹنگ کی تھی، جس سے ظاہرہوتا ہے کہ انہیں بدسلوکی، غذائیت کی کمی اورغفلت کا علم تھا۔

روبی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، انہیں عدالت کی طرف سے بغیرضمانت کے واشنگٹن کاؤنٹی جیل میں حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ بچوں سے زیادتی کے شبہ میں ان کے ساتھی کوحراست میں لے لیا گیا، فرینکی کے چار بچے محکمہ چلڈرن اینڈ فیملی سروسز کی دیکھ بھال میں ہیں۔

 

Related Posts