دریا پر بنا قدیمی پُل گرگیا، 60 افراد ہلاک ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

دریا پر بنا قدیمی پُل گرگیا، 60 افراد ہلاک ہوگئے
دریا پر بنا قدیمی پُل گرگیا، 60 افراد ہلاک ہوگئے

گجرات:بھارتی ریاست گجرات میں دریا پر بنا 140 سال پرانا پُل دریا برد ہوگیا، جس کے نتیجے میں 60 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر موربی میں دریا پر بنا پل گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں سیکڑوں افراد دریا کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے کے وقت پل پر 500 سے زائد افراد موجود تھے جو دریا میں جاگرے جن میں سے 60 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ المناک حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔100 افراد تاحال پانی میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

دریا پربنا پُل سیر وتفریح کا مرکز تھا اور گزشتہ ہفتے ہی مرمت کے بعد 26 اکتوبر کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا۔ ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے لئے 4 لاکھ اور مرکزی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے لئے 2 لاکھ بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:بغداد میں فٹبال اسٹیڈیم کے نزدیک دھماکے سے 10افراد جاں بحق، 20زخمی

واضح رہے کہ دریائے مچھو پر یہ پل 1880 میں بنایا گیا تھا اور اُس وقت اس پر لاگت ساڑھے 3 لاکھ لاگت آئی تھی۔جو آج کے حساب بہت زیادہ ہے۔

Related Posts