آپ کی یاد ہمیں روز آتی ہے، مرحوم والد کے نام وہاب ریاض کا پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

آپ کی یاد ہمیں روز آتی ہے، مرحوم والد کے نام وہاب ریاض کا پیغام
آپ کی یاد ہمیں روز آتی ہے، مرحوم والد کے نام وہاب ریاض کا پیغام

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے اپنے مرحوم والد کے لئے کہا ہے کہ ہم آپ کو روز یاد کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وہاب ریاض نے اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ زندگی آپ کے بغیر پہلے جیسی نہیں رہی۔

وہاب ریاض کے اکاؤنٹ پر مداحوں نے ان کے والد کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض کے والد کا انتقال 2017 فروری میں ہوا تھا اور انہیں لاہور کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس میں مبتلا سچن ٹنڈولکر کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا

Related Posts