عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں غیر معمولی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

نیویارک: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت تقریباً 3 ڈالر فی بیرل تک گرگئی ہے، برینٹ خام آئل کے سودے 2.95 ڈالر کمی کے بعد 71.84 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2021 کے بعد یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے، اس کے علاوہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل کے سودے 3.05 ڈالرکمی کے بعد 67.12 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں بیروزگاری کی شرح 3.9، کراچی 11.18 فیصد کیساتھ سرفہرست

دوسری جانب روس سے تیل کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے، اس حوالے سے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس سے تیل کی فراہمی تسلسل کے ساتھ شروع ہو جائے گی تو قیمتوں میں فرق آئے گا۔

Related Posts