کراچی:گلستان جوہر میں گھر کے دروازے پر 5 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔
شارع فیصل تھانہ پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 ذکری گوٹھ میں ڈاکٹر ذین العابدین کے گھر دروازے پر دستک ہوئی تو اس کی بیٹی نے گھر کا مین دروازہ کھولا۔
ملزمان نے دروازہ کھولتے ہی سامنے کھڑی لڑ کو گولی مار دی، جس سے لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک خول برآمد کیا ہے۔
حکام کے مطابق مقتولہ کے والد ڈاکٹر زین نے اپنے ابتدائی بیان کہا تھا کہ ان کی 2 افراد سے دشمنی چل رہی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں مقتولہ کے باپ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
درج ایف آئی آر میں والد کا الگ بیان سامنے آیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق وقوعہ کے وقت وہ گھر پر نہیں تھا، بلکہ اس کی اہلیہ نے اسے فون کرکے فوری گھر پہنچنے کا کہا۔
درج ایف آئی آر میں والد نے بتایاکہ جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ بیوی زمین پر گری ہوئی ہے اور اس نے ہاتھ کے اشارہ سے گیٹ کی جانب بتایا، جب میں وہاں پہنچا تو میری بیٹی وہاں گری ہوئی تھی۔
جس کے ماتھے پر گولی لگی تھی، میں نے اسے چیک کیا تو وہ فوت ہوچکی تھی۔بیان کے مطابق والد انہیں نہیں معلوم کس نے ان کی بیٹی کو قتل کیا اور کیوں؟۔
مزید پڑھیں: قصور میں فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 4افراد جاں بحق، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








