اسلام آباد:این سی او سی نے پشاور پولیس اسپتال سے کورونامیں مبتلا 24مسافروں کے لاپتہ ہونیکی تحقیقات شروع کردیں۔این سی او سی کے مطابق تمام مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ سے پشاور پہنچے تھے۔
نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے پشاورپولیس اسپتال سے کورونامیں مبتلا 24مسافروں کے پر ا سرار لاپتہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اور مسافروں کو ہر صورت ڈھونڈ کر واپس ہسپتال پہنچانے کیاحکامات جاری کردیئے ہیں۔
ایم ایس پولیس اسپتال ڈاکٹر نیاز محمد نے تصدیق کی ہے کہ انتظامیہ فوری 21 مسافروں کوواپس لے آئی ہے تاہم 3مسافر اب بھی لاپتہ ہیں، این سی او سی نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے تمام مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ سے پشاور پہنچے تھے، جس کے بعد مسافروں کومثبت کوروناٹیسٹ پرقرنطینہ کیلئے پولیس اسپتال منتقل کیاگیاتھا تاہم پولیس اسپتال کے عملے نے مبینہ طور پر تمام مسافروں جانے کی اجازت دے دی تھی۔