عوام کا خون چوسنے والی ایک آئی پی پی کا مالک بیرون ملک بھاگنے کی کوشش میں پکڑا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پروپاکستانی

لاہور ائیر پورٹ پر آئی پی پی (بجلی بنانے والی کمپنی) کے مالک کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ایف آئی اے امیگریشن نے بزنس مین کو دبئی جانے سے روک دیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم شاہد عبد اللہ سفائر کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا، ان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری بھی کی جا رہی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم شاہد عبد اللہ سفائر انرجی آئی پی پی کا مالک ہے، اس کا پاسپورٹ و دیگر سفری کاغذات امیگریشن نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

Related Posts