بھارتی انڈسٹری کیلئے ناقابل فراموش نقصان! رواں ماہ اکتوبر میں 7 بڑے ستارے انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

رواں سال 2025 کا مہینہ اکتوبر بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کیلئے انتہائی افسوسناک رہا کیونکہ اس مہینے میں صرف چند ہفتوں کے دوران سات معروف شخصیات اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ان کے انتقال سے نہ صرف انڈسٹری بلکہ شائقین کے دل بھی غم سے بھر گئے۔

ستیش شاہ کی وفات

25 اکتوبر کو سینئر بالی ووڈ اداکار اور مشہور کامیڈین ستیش شاہ 74 سال کی عمر میں گردوں کی بیماری سے طویل جنگ کے بعد ممبئی کے ایک ہسپتال میں چل بسے۔ ان کی شاندار مزاحیہ اداکاری اور یادگار کردار ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

راجویر جاونڈا کا المناک حادثہ

8 اکتوبر کو پنجابی موسیقی کے معروف گلوکار راجویر جاونڈا ایک خوفناک سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ صرف 35 سال کی عمر میں ان کی موت نے موسیقی کی دنیا کو گہرا صدمہ دیا۔

وریندر سنگھ کی موت

9 اکتوبر کو اداکار اور باڈی بلڈر وریندر سنگھ کے انتقال نے بھی تفریحی دنیا کو غمگین کر دیا۔

اکتوبر 2025 بھارتی فلم، موسیقی اور اشتہاری صنعت کے لیے ایک ناقابل فراموش نقصان کا مہینہ بن گیا۔ ان عظیم شخصیات کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ان کی کمی شائقین کے دلوں میں ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

پنکج دھیر کا کینسر سے انتقال

15 اکتوبر کو معروف ٹی وی اور فلم اداکار پنکج دھیر کینسر کی بیماری سے لڑتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی موت نے تفریحی حلقوں میں غم کی لہر دوڑا دی۔

اسرانی کا دہائیوں تک ہنسانے والا سفر ختم

20 اکتوبر کو بالی ووڈ کے لیجنڈری کامیڈین اسرانی بھی چل بسے۔ کئی دہائیوں تک اپنی اداکاری سے ناظرین کو ہنسانے والے اسرانی کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔

رشبھ تاندون کی اچانک موت

22 اکتوبر کو نوجوان گلوکار اور اداکار رشبھ تاندون دل کا دورہ پڑنے سے اچانک وفات پا گئے۔ ان کی اچانک موت نے شائقین اور ساتھی فنکاروں کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔

پیوش پانڈے کی اشتہاری دنیا سے رخصتی

24 اکتوبر کو بھارت کی اشتہاری صنعت کے نابغہ اور پدم شری ایوارڈ یافتہ پیوش پانڈے 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ایڈ گرو کے نام سے مشہور پیوش نے اشتہارات کی دنیا میں انقلاب برپا کیا تھا۔

Related Posts